اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 25 کروڑ سے زائد مالیت کی 308.3 کلو گرام منشیات برآمد کر لیں۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن جاری ہے کراچی میں دو مختلف کارروائیوں میں کوریئر آفس میں دو پارسلز سے مجموعی طور پر 30.2 کلو آئس برآمد کی گئی جبکہ مذکورہ پارسلز آسٹریلیا کے لیے بک کیے گئے تھے۔
ایک اور کارروائی کے دوران کراچی کے علاقے مشرف کالونی کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں سے ڈرم میں چھپائی گئی 40.8 کلو چ??س تحویل میں لی گئی جبکہ کوئٹہ م??ں مستونگ کے مختلف علاقوں سے 159 کلو مارفین اور 53 کلو ہیروئن جبکہ سبی روڈ کوئٹہ کے قریب ملزم سے 4 کلو آئس برآمد کی گئی۔
اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب دو ملزمان سے 200 گرام چرس قبضے میں لی گئی گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات ??روخت کرنے کا اعتراف کیا اسلام آباد میں ایم ون موٹر وے پر دو کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان سے9 کلو ہیروئن، 1 کلو افیون، 1.6 کلو آئس اور 1.2کلو چ??س برآمد کی گئی، کاک پل اسلام آباد کے قریب خاتون کے قبضے سے 4.2 کلو چ??س اور 500 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
ملتان ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے مسافر سے 1.2 کلو آئس اور ڈیرہ غازی خان میں سخی سرو?? روڈ کے قریب ملزم سے 2.4 کلو چ??س برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔