وزیراعظم شہباز شریف نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تربیت یافتہ نوجوانوں کو قطر بھیجنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں قائم قطر کے سفارت خانے میں قومی دن کی مناسبت سے تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ?? کہ قطرکے قومی دن کی تقریب میں شرکت پرخوشی ہے، میں اس موقع پر پرحکومت، عوام کی طرف سے امیرقطرکومبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہ?? کہ پاکستان اورقطردوستی کے رشتےمیں بندھےہیں، شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دوراندیش قیادت میں قطرنے نمایاں ترقی کی، قطرمیں فٹبال ورلڈکپ کاکامیاب انعقاداس کی بہترین مثال ہے۔
شہباز شریف نے کہ?? کہ قطرکی دانشمند، مخلص قیادت نے ملک کومتحرک، جدید اسلامی ریاست میں تبدیل کیا، قطرکےحالیہ دورہ کےدوران دوحہ میں نم??ئش کاافتتاح کیا، جس کی سرپرستی کیلیے اپنی بہن شیخہ المیاسہ کی کوششوں اور امیرقطرکے تعاون کا شکر گزار ہوں، نم??ئش میں پاکستان کی ثقافت کےرنگ نمایاں تھے۔
وزیراعظم نے کہ?? کہ امیرقطرپاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، ہم امیر قطرکے دورہ پاکستان کےمنتظر ہیں۔
شہبازشریف کا مزید کہنا تھ?? کہ پاک قطراقتصادی تعلقات ہرگزرتے دن کیساتھ مضبوط ہورہےہیں، دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری ک??بڑ??انےکی بڑی گنج??ئش موجود ہے۔
وزیراعظم نے اعلان کی?? کہ آئی ٹی اوراے آئی کے شعبوں میں تربیت یافتہ نوجوانوں کوقطربھیجیں گے۔