پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی کے لیے ہمارے شہدا نے قرب??نی دی ہے،ان شہدا کی قرب??نی کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کے اضلاع اور گھرو?? میں بڑی بڑی تقریبات منعقد کریں گے اور انہیں خراج تحسین پیش کریں گے۔
اسدقیصر نے کہا کہ ہمارے شہدا کی قربانیاں ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ہیں، ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو نہیں بھولیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں ک?? پاکستان ایک فاشسٹ ریاست بن چکا ہے،یہاں نہ کوئی قانون ہے اور نہ کوئی آئین، پرامن شہری جو جمہوریت اور اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کرنا چاہتے تھے، ان پر گولیاں چلائی گئیں۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آج ??ل اسلام آباد میں جو پختونوں کے ساتھ رویہ اختیار کیا جا رہا ہے، ی?? پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے۔