مسیحی برادری اپنا مذہبی تہوار کرسمس کراچی سمیت ملک بھر میں ??وش وخروش سے منا رہی ہے۔
کرسچن کمیونٹی کرسمس کے حوالے سے بھرپور طریقے سے دعائیہ اور دیگر تقریبات کا انعقاد کر رہی ہے۔
کراچی می?? گرجا گھروں، مسیحی افراد کے گھروں اور محلوں میں ??صوصی طور پر کرسمس ٹری اور ڈیوڈ اسٹارز آویزاں کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گھروں اور گزر گاہوں کو برقی قمقموں سے بھی سجایا گیا ہے۔
کرسمس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز منگل کی شب سے شہر کے تمام گرجا گھروں میں ??عائیہ تقریبات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ یہ دعائیہ تقریبات سینٹ پیٹرک، ہولی ٹینٹی سمیت شہر کے تمام گرجا گھروں میں ??اری ہیں۔
ان دعائیہ تقریبات می?? مسیحی پیشواؤں نے حضرت عیسی کی تعلیمات بیان کیں۔ اس موقع پر خصوصی گیت گائے گئے۔ملک میں ??من و سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ ان دعائیہ اجتماعات کا سلسلہ آج دن بھر جاری رہے گا۔
کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برادری کے رہائشی علاقوں میں ??صو??ی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ مسیحی برادری نے اپنے گھروں کو کرسمس ٹری، اسٹار اور برقی قمقموں کی مدد سے سجایا ہے۔ کرسمس کی مختلف تقریبات می?? کرسمس کیک کاٹے گئے اور سانتا کلاز نے بچوں میں ??حائف تقسیم کیے۔
کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے مرد، خواتین، نوجوانوں، بچوں نے نئے کپڑے اور دیگر اشیاء خریدیں، کرسمس کے حوالے سے ایک دوسرے کو مبارکباد دینے سمیت کیک اور دیگر تحائف کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔
کرسمس کے موقع پر گھروں میں ??عوتوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس موقع کی مناسبت سے خصوصی پکوان تیار کیے گئے ہیں۔ کرسمس کے حوالے مسیحی برادری کی آبادیوں میں ??ہت رونق دیکھنے میں ??رہی ہے۔