اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹرعافیہ کی ص??ت، رہائی اور وطن واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایک صفحہ پر مشتمل حکمنامہ جاری کر دیا جس کے مطابق وزارت خارجہ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکا جانے والے وفد کے اخراجات کی سمری منظور کر لی ہے۔
یہ امر انتہائی خوش آئند ہے، وفد کے ویزوں سے متعلق وزارت خارجہ کے نمائندہ نے بتایا کہ تمام کوششیں کی جا رہی ہیں، وزارت خارجہ نے ویزہ کی درخواستوں کے ساتھ پاسپورٹ گزشتہ جمعہ کو ہی جمع کرا دیے تھ??، وزارت خارجہ کو پوری امید ہے کہ ویزے مل جائیں گے۔
عدالت کو بتایا گیا کہ وزارت خارجہ اس مقصد کے لیے امریکی قونصل خانہ سے مسلسل رابطے میں ہے جبکہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ڈاکٹ?? اقبال کے پاسپورٹ واپس نہیں لیے جا رہے ہیں۔
حکم نامے کے مطابق امریکی وکیل اسمتھ کا تازہ ترین اعلامیہ وفد کے دورے کیلیے لاجسٹک اور اسی طرح کی مدد کی درخواست کرتا ہے، حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ اسمتھ کی فرم نے لابنگ کی تھ?? اور وہ اس درخواست کو آگے بڑھائیں گے،کیس کی آئندہ سماعت 13 دسمبر کو مقرر کی گئی ہے۔