گورنر پنجاب سردار سل??م حیدر خان نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پ??دائش اور کرسمس کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم ایک تاریخ ساز شخصیت تھے قائد اعظم نے اپنی سیاسی بصیرت اور قائدانہ صلاحیتوں سے ایک علیحدہ وطن کے قیام کو ممکن بنایا۔
سردار سل??م حیدر کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی ول??لہ انگیز قیادت کی بدولت آج ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں ان کے رہنما اصول ’’ایمان، اتحاد، تنظیم‘‘ ہمارے لیے مشعل راہ ہیں آج کے دن ہمیں یہ عزم کرنا ہے کہ ملک میں قاِئد اعظم کے ویژن کے مطابق انصاف اور مس??وا?? کو یقینی بنائیں گے اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں گے۔
گورنر پنجاب سردار سل??م حیدر نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو بھی دلی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے محبت، امن اور رواداری کا پیغام دیا ہے پاکستان مذہبی رواداری ، اخوت ، بھائی چارے اور اقلیتوں کے حقوق کی مکمل حمایت اور پاسداری کرتا ہے۔
سردار سل??م حیدر کا کہنا تھا کہ ملک میں بس??ے والی اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت مکمل مذہبی آزادی اور حقوق حاصل ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں بس??ے والی مسیحی برادری نے قیام پاکستان کے بعد تعمیر پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا مسیحی برادری نے تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔