سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے وک??ل کی جانب سے عدالت کو یقین دہانی کے باوجود آج پیش نہ کیے جانے کی و جہ سے فرد جرم پھر ملتوی ہو گئی جب کہ عدالت نے برہمی کا بھی اظہار کیا۔
پنجاب اسمبلی میں ??بینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں ہوئی، جس میں ??رویز الٰہی کے وک??ل عامر سعید راں نے آج پھر ایک روزہ حاضری معافی کی درخو??ست دائر کردی۔
درخو??ست میں ??ؤقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اس موقع پر وکلا کی جانب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں ??یش کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اربوں کی کرپشن کا الزام؛ پرویز الٰہی فرد جرم کیلیے عدالت طلب
عدالت نے پرویز الٰہی کو پیش نہ کیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزم گزشتہ تاریخ پر بھی پیش نہیں ہوا ، ایسے نہیں چلے گا، اس سلسلے میں کوئی حکم جاری کریں گے۔ آج پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد ہونی ہے۔
عدالت نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر بھی آپ نے لکھ کر دیا تھا، آج میں ??ھر حاضری معافی کی درخو??ست پر فیصلہ کردیتا ہوں، کیس کل کے لیے رکھ لیتے ہیں، کل ملزم کو پیش کریں۔
سرکاری وک??ل نے کہا کہ انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ سماعت پر پرویز الٰہی کو پیش کریں گے، اس طرح تو فرد جرم میں تاخیر ہو رہی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 18دسمبر تک ملتوی کر دی۔