پنجاب کے علاقے شیخو پورہ کے حلقے پی پی 139 کے ضمنی الیکش?? میں ن لیگ کے ا??یدوار نے میدان مار لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 139 کے 123 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ا??یدوار رانا ط??ہر 44264 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اعجاز حسین بھٹی 19 ہزار 964 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے ا??یدوار علامہ فاروق 7170 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
لیگی امیدوار کی کامیابی پر کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور ??قص کیا جبکہ خوشی میں ہوائی فائرنگ بھی کی۔
وزیراعظم کی مبارک باد
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شیخوپورہ میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکش?? میں مسلم لیگ ن کے ا??یدوار کی واضح برتری پر رانا ط??ہر کو مبارکباد دی۔
اپنے بیا?? میں انہوں نے کہا کہ پی پی-139 میں مسلم لیگ ن کے ا??یدوار کی واضح برتری عوام کے پارٹی کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے 4.9 پر آنا، عام آدمی کی زندگی میں آسانی، ملکی معاشی اعشاریوں میں بہتری کی بدولت پی پی 139 کے عوام نے ا??نا فیصلہ سنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ پی پی 139 کے ضمنی انتخاب میں عوام نے ا??تشار کی بجائے ترقی و خوشحالی کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا، پی پی 139 کے ضمنی انتخاب نے جلاؤ گھیراؤ کے بیانیے کو مسترد کر دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ عوام سے ا??نے کئے گئے ??عدوں پر عملدرآمد کیلئے دن رات کوشاں ہیں، اللہ کے فضل و کرم سے اور ??پنے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت کے ا??دامات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔